Aaj Logo

شائع 04 جون 2020 03:09pm

ملک میں کورونا بڑھنے کا خدشہ ، احتیاط کی اپیل

ڈاکٹر طاہر شمسی نے ملک میں کورونا کے کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں  ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو، ملک میں جون جولائی میں کورونا پیک پر جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ  آئندہ ماہ کے آخر تک پانچ لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ہمیں کورونا کے ساتھ ہی جینا پڑے گا، عوام احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

ڈاکٹرطاہر شمسی نے شہریوں سے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

Read Comments