Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جون 2020 03:26pm

ایس او پیز کی خلاف ورزی ، دکانیں، مالز اور ٹرانسپورٹ اڈے سیل

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشنیونیورسٹی روڈ،رنگ روڈ،پشتخرہ روڈ اور کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، قصہ خوانی سمیت شہر بھر کے مین بازاروں میں فارمیسیز،سٹورز اور الیکٹرانکس کی دکانوں اور میگا شاپنگ مالزموٹر وے اور جی ٹی روڈ پر تین نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

 ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی سی پشاور کی ہدایت پر اسسنٹ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں بازاروں اور فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 385 افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے 18فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز بھی شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی روڈ،رنگ روڈ،پشتخرہ روڈ اور کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، قصہ خوانی سمیت شہر بھر کے مین بازاروں میں فارمیسیز،سٹورز اور الیکٹرانکس کی دکانوں اور میگا شاپنگ مالزموٹر وے اور جی ٹی روڈ پر تین نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت سےٖفٹی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments