کراچی: ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ اور 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے تھے آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
فیصل سبزواری نے بتایا کہ اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور دوسری اہلیہ مدیحہ نقوی کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کی قلت ہے۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsReal— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020