Aaj Logo

شائع 03 جون 2020 01:36pm

'اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔۔۔' ڈیرن سیمی بول پڑے

Welcome

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی بھی امریکا میں سیاہ فام شہری کے قتل پر بول پڑے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے سیاہ فام لوگ اس طرح کے واقعات برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر بورڈز کو معاشرتی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیئے، کیونکہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر جارج  فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تویہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔

Read Comments