سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
غلام مرتضٰی بلوچ دو ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ جہاں وہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیے گئے تھے۔
غلام مرتضی بلوچ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس اٹھاسی سے کامیاب ہوئے تھے۔ وہ سندھ حکومت کی جانب سے ملیر میں کورونا روک کی تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔
ان کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی اراکین کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔