ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح زیادہ ہے اور اب تک گیارہ سو اٹھائیس بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
بازاروں میں بچوں کو ساتھ لے کر نکلنے والی خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح اٹھائیس فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک گیارہ سو اٹھائیس بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے کم عمر بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔