Aaj Logo

شائع 02 جون 2020 03:16pm

آمدن سے زائد اثاثہ جات، عدم پیشی پر تحریری جواب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباشریف نے عدم پیشی سے متعلق نیب کو اپنا تحریری جواب دے دیا۔ انہوں نے جواب میں کہا انہتر سال کی عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں۔

کورونا خدشات کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکا۔ نیب وڈیو لنک اور اسکائپ کے ذریعے جواب لے سکتا ہے۔ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کل ہوگی۔

شہباز شریف کی جانب سےبھجوایاگیاتحریری جواب نیب کوموصول ہوگیا، جواب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ  69سال کی عمرہے اورکینسرکامریض ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوروناخدشات کےباعث میں پیش نہیں ہوسکتا،  نیب ویڈیولنک اوراسکائپ کےذریعےجواب لےسکتاہے۔

Read Comments