لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
نو مئی سے انتیس مئی تک صرف تین ہفتوں میں کورونا کے چونتیس ہزار پانچ سو تریسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ چھ سو اٹھہتر افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات ظاہر ہونے لگے،ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کورونا تیزی سے بڑھنے لگا ۔
نو مئی سے انتیس مئی تک صرف تین ہفتوں میں کورونا کے چونتیس ہزار پانچ سو تریسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ مرض بڑھا تو اموات بھی بڑھنے لگیں اس دوران چھ سو اٹھہتر افراد جان کی بازی ہارگئے۔
کاروبار زندگی بھی ضروری ہے لیکن عید کی خریداری کے دوران یہ واضح ہوگیا کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی شاپنگ سینٹرز میں سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا گیا۔