پاکستان نے بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
مودی کی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ مودی اقلیتوں کے لیے بھی خطرناک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا پاکستان کو فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بھارت کے سٹیزن شپ ایکٹ سے بنگلا دیش بھی متاثر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سٹیزن شپ ایکٹ سے بنگلادیش بھی متاثر ہے۔
نازیوں کی لیبینزورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتواکےخمیرسےجنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیز بھارت کے ہمسایوں کیلئےمسلسل خطرہ ہیں۔ شہریت کے قانون سے بنگلہ دیش تو ایک جعلی کارروائی سےپاکستان کوخطرہ ہےجبکہ نیپال/چین کیساتھ سرحدی تنازعات صورتحال کی سنگینی کو ہوا دےرہےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 27, 2020