شہر قائد میں تیز ہواوں کا راج ہے اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج شام مزید تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔
کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے بعد سے شروع ہونے والی گرمی نے عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز بھی اپنے اثرات دکھائے جس کے باعث عید کے دنوں میں شدید دھوپ اور گرمی سے سڑکوں پر سناٹا رہا شہر کا موسم آج ایک بار پھر تبدیل ہوگیا گرمی بھاگ گئی اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔
شہر قائد اس وقت تیز سمندری ہواوں کا راج ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج شام تک مزید تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس کا سلسلہ دو دن جاری رہنے کا امکان ہے ۔
موسم بہتر ہونے اور گرمی کی لہر ختم ہونے کے بعد کراچی کے باسیوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔