راولپنڈی میں اڈیالا روڈ پر معروف اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی وار دات ہوئی، مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سب کچھ لیکر فرار ہوگئے۔
معروف اداکارآغا سجاد کشورکے گھر ڈکیتی ہوئی ہے اور ڈاکو سونا،نقدی،قیمتی سامان اورموبائل فونزلےکرفرار ہوگئے۔
سجاد کشور کے مطابق ڈاکوؤں نے پہلے سب کو یرغمال بنایا۔
سجادکشورکا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے گھررہتے ہیں ،ڈاکو سب کچھ لے گئے، بیٹے کی شادی کیلئےسونا رکھا ہوا تھا وہ بھی لے گئے۔
واقعے کامقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا۔