کورونا کے کیسز بڑھنے پر آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا۔
آزاد کشمیر میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ،، سیروتفریح کےلیے آنے والے سیاحوں کو انٹری پوائنٹس سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔ تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث آزاد کشمیر میں لاک ڈاون پر عملدرآمد سخت کر دیا گیا، تمام داخلی راستوں پر سکریننگ کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
آزاد کشمیر میں سیاحوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا، جنت نظیر وادی کا نظارہ کرنے کیلئے آنے والے سیاح انٹری پوائنٹس سے واپس لوٹ گئے۔
آزاد کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر جاری لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر اور ایس ایس پی یاسین بیگ نے برار کوٹ اور کوہالہ کے مقاماتِ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کہتے ہیں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی۔ صورتحال پر قابو پانی کےلیے مزید سختی کی جا رہی ہے۔
دیہی علاقوں میں بھی خصوصی ٹیموں کے زریعے شہریوں کی سکریننگ اور کورونا کے رینڈم ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔