اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 'ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں'۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئی ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں'۔
ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئ ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ #Artugulghazi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 25, 2020
گزشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ 'اگلے سال رمضان سے پہلے اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کردیں گے تاکہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئی ابہام نہ رہے۔
اسلام آباد اور گوادر میں اگلے رمضان سے پہلے Moon Observatories قائم کر دیں گے تا کہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئ ابہام نہ رہے۔ #HappyEid pic.twitter.com/fLCbUaq6Sf
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2020
واضح رہے کہ شوال المکرم کے چاند کا اعلان کرتے وقت مفتی اعظم پاکستان نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں اور خود کو اپنی وزارت تک محدود رکھیں۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم شریعت کے پابند ہیں، فیصلہ شریعت کے مطابق کیا۔ فواد چوہدری قوم کو بتائیں کتنی نمازیں پڑھیں، کتنے روزے رکھے۔