پاکستانی نژاد جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کے خلاف گیند کرتے وقت محتاط رہنا پڑتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشکل صورت حال ہے، وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے اور ہمیں فی الحال اس کے ساتھ چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کہیں سے شروع کرنی ہے تو یہ قدم اٹھانا پڑے گا، تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔
پاکستانی نژاد لیگ اسپنر نے مزید کہا کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کیلئے ایسا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران سیلیبریشن کرنے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا سلیبریشن کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کیلئے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔