لاہور: قومی کرکٹر عمراکمل نے سزا میں کمی کی اپیل دائر کردی، انہوں نے پی ایس ایل فائیو سے قبل فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔
عمر اکمل نے درخواست میں تین سالہ پابندی کی سزا کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈسپلنری پینل اپیل کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی 15 روز کے اندر انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کرے گا۔