قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتان بننے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں اور قوانین تبدیل ہوں گے جن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوگا۔
ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کئے جانے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹیم کی قیادت بیٹنگ پربوجھ نہیں بنے گی۔
بابراعظم نے امید ظاہر کی کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وقت پر ہوگا۔