Aaj Logo

شائع 16 مئ 2020 03:25pm

'سندھ حکومت کی تعریف پر وفاقی وزراء نے طنز شروع کیے'

وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف شروع ہوئی تووفاقی وزراء اورترجمانوں نے طنزشروع کردیا۔یہاں سندھ کارڈ نہیں، پاکستان کارڈ ہے۔

 وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ  لمبے عرصے تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہے نام سے اعتراض ہے لیکن ٹائیگرفورس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے  کورونا کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کا وفاق کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا اور  بولے وزیراعظم جوفیصلہ کریںگے اس پرعمل کریںگے لیکن احکامات واضح ہونے چاہئیں یہاں کوئی سندھ کارڈ نہیں بلکہ پاکستان کارڈ ہے۔

وہ مزید بولے کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا،وزیراعلی نے ایکشن لیا ٹاسک فورس بنائیں سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف شروع ہوئی تووفاقی وزراء اورترجمانوں نے طنزشروع کردیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورتحریکِ انصاف میں شعور اورشور کا فرق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹائیگررفورس کے نام پراعتراض لیکن ساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں ، وزیراعظم کے فیصلے پرعمل کرینگے یہاں کوئی سندھ کارڈ نہیں بلکہ پاکستان کارڈ ہے لیکن وفاقی سے اعلان کردہ ابھی تک کچھ نہیں ملا۔

 ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کہاکہ سندھ اوربلوچستان کے تحفظات ہیں فیصلہ اتفاق رائے سے حالات کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیئے۔

Read Comments