دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، شاہد آفریدی نے 20 ہزار امریکی ڈالرز میں بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا بیٹ خریدا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مشفیق الرحیم نے کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے اپنی اور بنگلا دیش کی پہلی ڈبل سنچری کا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔
اس نیک کام میں حصہ ڈالنے پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آفریدی کے جذبے کو سراہا۔
Mushfiqur Rahim has found a buyer!
Pakistan all-rounder Shahid Afridi has joined the good cause, picking up the bat on behalf of his charity foundation 👏 pic.twitter.com/FMm7GH0Q04
— ICC (@ICC) May 16, 2020