Aaj Logo

شائع 14 مئ 2020 03:52pm

کراچی : احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد، مارکیٹیں اور دکانیں سیل

حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے والے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے۔

کراچی میں طارق روڈ پر واقع مختلف شاپنگ سینٹرز اور متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے خبردار کیا کہ دکانداروں حکومتی ایس او پیز پر عمل کرائیں خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں بند کر دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن دکانوں اور سینٹرز کو سیل کیا گیا وہاں خریداروں کا غیر محفوظ اجتماع تھا اور دکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

Read Comments