گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بیورو کریسی کے آگے بے بسی کو تسلیم کرلیا۔
وہ بولے بیورو کریسی صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کے دو سال ضائع کردیئے، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اگر نوکر شاہی باز نہ آئی تو وہ ان کے چہرے بےنقاب کردیں گے۔