ملتان کے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کےخلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔
ماہ صیام میں حسب معمول مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑا ہوا ہے۔ ملتان میں اشیائے خوردونوش کیساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔
عام مارکیٹ میں سیب 280 سے 320 روپے کلو، تربوز 50 روپے کلو، خربوزہ 120، آڑو 300 روپے کلو، کیلا 120 روپے درجن جبکہ کجھور 350 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوز ہیں جو کہ اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔