وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑے شاپنگ مالز کے سوا تمام مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا ، بازار صبح چھہ سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا ایس او پیز پر عمل تاجروں کی ذمہ داری ہے، دکان دار شام چار بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سندھ حکومت اور کراچی کے تاجروں کے اہم اجلاس میں ہوا۔
سراج قاسم تیلی نے کہا جان ہے تو مال ہے، ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
فیصلہ سندھ حکومت اورکراچی کےتاجروں کےدرمیان اہم اجلاس میں ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں ایس او پی پرعملدرآمد کی ذمہ داری تاجروں پرہوگی، تاجرتنظیموں نے وزیر اعلی سندھ کے اعلان کا خریر مقدم کرتے ہوئے وائرس کے ایس او پیز پرعمل کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نےتاجروں کوایس او پیزسےبھی آگاہ کیا۔