Aaj Logo

شائع 09 مئ 2020 11:58am

کورونا وائرس: دو ماہ کے وقفے کے بعد فٹبال لیگ کا آغاز

جنوبی کوریا میں دو ماہ کے وقفے کے بعد فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا۔ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے میچ میں جیون بک نے سووان کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ دوسری جانب تائیوان میں شائقین کو اسٹیڈیم میں بیس بال میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

 جنوبی کوريا ميں فٹبال کی سرگرمياں بحال ہوگئیں، فٹبالرز نے ماسک پہنے  میچ شائقین کے بغیرخالی اسٹیڈیم میں ہوا۔ کھلاڑيوں کی حوصلہ افزائی کيلئے شائقين کا شور لاؤڈ اسپيکر کے ذريعے چلايا گيا، جیون بک نے سووان کو ایک صفر سے شکست دی۔

 دوسری جانب تائیوان میں بیس بال میچ دیکھنے کیلئے فینز کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ شائقین مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ماسک لگا کراسٹیڈیم آئے اور خوب ہلا گلا کیا۔

Read Comments