Aaj Logo

شائع 08 مئ 2020 01:54pm

پنجاب: کورونا کے 961کیسز منظر عام پر

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آگئے،۔

متاثرہ افراد کی تعداد 10033 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں کورونا کے شکار 183 افراد جاں بحق جبکہ 4062 صحت یاب ہوچکے ہیں، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 10033 ہوگئی ہے۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 7259 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 3856 تصدیق شدہ مریض ہیں۔ ننکانہ صاحب 20، قصور 69، شیخوپورہ 41، راولپنڈی 581، جہلم 73، اٹک 39، چکوال 7، گوجرانوالہ 422، سیالکوٹ 350، نارووال 25 جبکہ گجرات میں 436 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق حافظ آباد میں 48، منڈی بہاؤالدین 38، ملتان 203، خانیوال 8، وہاڑی 56، فیصل آباد 311، چینیوٹ 38، ٹوبہ ٹیک سنگھ 22، جھنگ 59، رحیم یار خان 95، سرگودھا میں 101 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 24، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 57، لودھراں 16، ڈی جی خان 39، مظفرگڑھ 95، لیہ 7، ساہیوال 24، اوکاڑہ 29 اور پاکپتن میں 26 کنفرم مریض ہیں۔

Read Comments