Aaj Logo

شائع 07 مئ 2020 05:45pm

کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکا میں قتل

ایک جانب جہاں عالمی وباء کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بُری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس وائرس پر تحقیق کرنے والے امریکی پٹس برگ یونیورسٹی کے چینی پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے مطابق 37 سالہ پروفیسر کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔

واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لو کو ان کے گھر میں سر اور گلے میں گولیاں ماری گئیں تاہم پروفیسر کے گھر کے قریب کار میں ایک اور شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

پولیس نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے مبینہ طور پر پہلے پروفیسر کو قتل کیا اور پھر اپنی کار میں خودکشی کی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں اب تک 38 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وباء کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2لاکھ 68 ہزار کے قریب افراد اپنی زندگیاں بھی گنوا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان بھر میں اب تک 24 ہزار 644 افراد اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 585 افراد اپنی زندگیاں بھی گنوا چکے ہیں۔

Read Comments