وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی کرنے سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
اجلاس میں کوروناکی صورتحال پرصوبوں سے مشاورت کی جائیگی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء ،عسکری حکام شریک ہوں گے،جبکہ چاروں وزرائےاعلٰی،گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کےفیصلوں کا جائزہ لےگی، اندرون ملک پروازیں کھولنےکے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔
ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے، کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کیلیےایس اوپیزکی منظوری دے گی۔