امریکی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر چین پر وائرس کے پھیلاؤ کا الزام عائد کردیا اور کہا چین ہی وائرس کی شدت میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔ ادھرامریکی صدر نے دو ہزاربیس کے اختتام سے قبل کورونا ویکسین بنانے کے دعوی کردیا ۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ووہان کی لیبارٹری سےکوروناوائرس نکلنے کے شواہدہیں۔ چین ہی وائرس کی شدت میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔
امریکی وزیرِخارجہ مائیک پومپیونےکہا کہ چین کے پاس اس آفت کوروکنے کا موقع تھا’۔ لیکن اس نےمعلومات ‘چھپانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
ادھر امریکی صدر نےدعوی کیاکہ دو ہزاربیس کے اختتام سےقبل امریکا کورونا ویکسین تیار کرلےگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےستمبر تک کالجزاور یونیورسٹیز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی ایئرلائنز نے بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نئے قوانین متعارف کروادئیے اور مسافروں کے لیے ماسک پہنا لازمی قراردے دیا۔