سندھ میں کورونا کے چار سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے سات اموات ہوئیں،جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو سینتیس ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے چار سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں سے تین سو ستاون کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد سات ہزار آٹھ سو بیاسی تک جاپہنچی ہے۔ اناسی افراد کی حالت تشویشناک ہے
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوروناکے417نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ،357کاتعلق کراچی سے ہے۔