Aaj Logo

شائع 04 مئ 2020 02:47pm

پنجاب: کورونا کے 152 کیسز منظر عام پر

پنجاب میں کورونا وائرس کے 152 نئے کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 7646 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں کورونا کے شکار 126 افراد جاں بحق جبکہ 2680 صحت یاب ہوچکے ہیں، 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 7646ہوگئی ہے۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 4866 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 2532 تصدیق شدہ مریض ہیں۔ ننکانہ صاحب 18، قصور 62، شیخوپورہ 25، راولپنڈی 443، جہلم 63، اٹک 35، چکوال 5، گوجرانوالہ 248، سیالکوٹ 303، نارووال 21 جبکہ گجرات میں 242 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق حافظ آباد میں 46، منڈی بہاؤالدین 36، ملتان 101، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 180، چینیوٹ 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، جھنگ 45، رحیم یار خان 72، سرگودھا میں 87 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 21، خوشاب 15، بھکر 13، بہاولنگر 12، بہاولپور 21، لودھراں 22، ڈی جی خان 37، مظفرگڑھ 24، لیہ 3، ساہیوال 14، اوکاڑہ 19 اور پاکپتن میں 22 کنفرم مریض ہیں۔

Read Comments