کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کے رجحان پر بند ہوا. 195 پوائنٹس کی کمی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا,۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 195پوائنٹس کی کمی 34ہزار کی حد گنوا بیٹھا جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 33ہزار 916کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 323 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 159 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 144کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یا گیا.۔
کرنسی مارکیٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانٹر بینک میں ڈالر 2روپے 67 پیسے کم ہوکر 157روپے پچاس پیسے کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے کی کمی سے 160روپے سترہ پیسے سے کم ہوکر 159روپے ایکانوے پیسےپر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 سستا یوکر 161 روپے سے کم ہوکر 160روپے پچاس پیسے پر بند ہوا۔