کورونا وائرس کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ہائیکورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ میں انسپکشن اور اسپرے کیلیے ٹیم بھجوائیں، عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں انتہائی محدود اسٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔