لاہور کےایکسپو فیلڈ اسپتال میں بدترین حالات پر مریضوں نے ایک بار پھراحتجاج کیا۔
مریض کہتے ہیں طبی معائنے کیلئے کوئی ڈاکٹر نہیں آتا، صفائی بھی نہیں کی جاتی۔ حکومت سہولیات نہیں دے سکتی تو گھر بھیج دے۔
لاہور کے ایکسپو فیلڈ ہسپتال کے حالات بہتر نہ ہوسکے۔ کورونا وائرس کے شکار مریض ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے۔ فیلڈ ہسپتال کے باہر آکر شور شرابا شروع کردیا۔
ایکسپو فیلڈ ہسپتال کے واش روم گندے اور وارڈ میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ مریض کہتے ہیں وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تو بھی حالات بہتر نہیں ہوسکے۔
مریضوں نے کھانا بھی ناقص ہونے کی شکایت کی۔ تین روز قبل بھی مریضوں نے ناقص انتظامات پر احتجاج کیا تھا جس پر گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا تھا۔