وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے منفی اثرات معیشت پر اثر اندازہو رہے ہیں، کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے۔ کم ازکم چھ ماہ یا ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا۔
وزیراعظم نے بیروزگار افراد کے لیے ویب پورٹل کا افتتاح کردیا،چھوٹا کاروبار کرنے والوں کیلئے بارہ ہزار روپے کے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے روزگار ویب پورٹل کا افتتاح کردیا، اور اعلان کیا کہ تمام رجسٹرڈ بے روزگار افراد کو 12ہزار روپےدیئےجائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا لاک ڈاؤن کے منفی اثرات معیشت پر اثر اندازہو رہے ہیں، کم ازکم چھ ماہ یا ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا۔
وزیراعظم نے بتایا کاروباری پیکج کے تحت حکومت کمرشل اور صنعتی یونٹس کے تین ماہ کے بجلی کے بل خود ادا کرے گی۔
وزیراعظم نے عوام سے زیادہ سے زیادہ عطیات کی اپیل کی۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور اب یہ بڑھ کر 18 ہزار 770 ہوگئی ہے پہلے یہ تعداد 18 ہزار 114 تھی ۔
پاکستان میں کورونا کےباعث جاں بحق افراد کی تعداد417 ہوگئی۔پاکستان میں کوروناسےاب تک 4715 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 6733ہوگئی۔سندھ میں 6675،خیبرپختونخوا میں2799، بلوچستان میں1136 ،گلگت بلتستان میں 340، اسلام آباد میں 343 اور آزادکشمیر میں 66افراد متاثر ہوئے۔
اب تک سب زیادہ خیبرپختونخوا میں161لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ سندھ میں118اور پنجاب میں115افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔