Aaj Logo

شائع 02 مئ 2020 01:51pm

قرنطینہ میں موجود مریضوں کی شکایات کی انکوائری کی ہدایت

قرنطینہ میں موجود افراد کی شکایات کی انکوائری کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  25ہزار خاندانوں کو 12 ہزار فی کس امداد دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کنسٹرکشن انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دی گئی، 90فیصدمریض صحتیاب ہوکرگھروں کوواپس جارہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  قرنطینہ میں موجود افراد کی شکایت پرانکوائری کا حکم دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کل سےروزانہ کورونا کے6ہزار ٹیسٹ کرسکیں گے۔

Read Comments