وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزرات اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے،پردہ کےآگے شبلی فراز اور پیچھے باجوہ ہیں۔
شیخ رشید احمدنے پریس کانفرنس میں کہا نیب ترامیم پر اپوزیشن اورحکومت مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے کہا شوگر اور آٹا مافیا بہت طاقتور ہے، یہ لوگ ہر کابینہ میں موجود ہوتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جو ترمیم مانگی وہ دینا ناممکن ہے،کسی ورکریا افسر کونہیں نکالا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روزوں کے بعد نیب دو طرفہ ٹارزن بن جائے گا۔