اسلام آباد: آن لائن اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے برانڈ ایمبسیڈرعائزہ خان اور دانش تیمورکے ساتھ ملکر انفینکس کی متوقع Note7سیریز کو پاکستان میں متعارف کرادیا۔
انفینکس Note 7، 48 میگا پکسلز کواڈ ریئر ویڈیو کیمرے کے ساتھ کم روشنی میں ہائی ڈیٹیل تصاویر، ویڈیوز شوٹ اور میڈیا ٹیک ہیلیو G70 چپ سیٹ ٹیکنالوجی اور 6.95 انچز ایچ ڈی پلس انفنٹی ڈسپلے کا حامل ہے۔ Note 7 سیریز 6GB+128GB(28,999)،4GB+128GB(26,999)،جبکہ Note7 (lite) 4GB+128GB(24,999)اور 4GB+64GB(21,999)خوبصورت رنگوں پر مشتمل ہے اور4مئی سے XParkپر Pre Booking پر دستیاب ہوگا۔
-Note 7، 48 میگا پکسلز کواڈ کیمرا صارفین کوخاص طور پر انتہائی کم روشنی میں اضافی ہائی ریسولیشن پر فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دیتا ہے، تصاویر کھینچنے والے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر ہو یا پھر اندھیری گلی میں رات کے وقت میں لی گئی سیلفی ہو، کیمرہ ان سب حالات میں بہتر شوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انفینکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Huکا کہنا ہے کہ ہمیں مقامی مارکیٹ میں Note 7متعارف کرانے پربہت فخر ہے،Note 7سافٹ ویئر کے تجربے میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے ہارڈویئر اور جدید ڈیزائن کا حامل اسمارٹ فون ہے، جو ٹیکنالوجی میں اپنی جدت کے باعث صارفین کی توجہ اور اس کی ضروریات کو پوراکرتے ہوئے مجموعی طورپر بہترتجربہ فراہم کرتا ہے۔
انفینکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرMr. Joe Hu کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ صارفین انتہائی مناسب قیمت میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ Note 7کے تجربے حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
یاد رہے کہ اسمارٹ فون لوگوں کی زندگیوں میں روزمرہ کے کام اور نجی زندگی میں انتہائی ناگزیر ہوچکے ہیں،کم روشنی میں ویڈیو شوٹنگ کبھی اتنا آسان نہیں رہا جبکہ Note 7کی کم روشنی میں کارکردگی واقعی شاندار ہے۔ 1080Pلولائٹ کیمرہ 30fps، اور 2.8umکے ساتھ کم روشنی میں ہر تصویر اور ویڈیو کو تمام تر رنگوں اور اچھی تفصیل کے ساتھ بغیر فلیش لائٹ کے شوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-1080P لولائٹ کیمرہ Note 7 کو دوسرے موبائل پراڈکٹس سے مختلف بناتا ہے، اس لولائٹ کیمرے سے صارفین کم روشنی میں دھندلے پن سے پاک تصویر بناسکتے ہیں۔