پاکستان میں کورونا وائرس کے وار فرنٹ لائن محافظوں پر بھی جاری ہیں ۔ مزید 6 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو گے۔ ملک بھر میں اب تک216 ڈاکٹروں سمیت 444 ہیلتھ ورکرز عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے وار فرنٹ لائن محافظوں پر بھی جاری ہیں ،مزید 6 ہیلتھ کیئرورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔
وزارت قومی ہیلتھ ایمرجنسی کی تازہ رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق اب تک444ہیلتھ کیئرورکرزمیں کوروناکی تشخیص ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق 216ڈاکٹرز،67نرسسز،161میڈیکل کیئراسٹاف کوروناسےمتاثرہیں۔
رپورٹ کے مطابق کورونا سے ایک اورڈاکٹرجان کی بازی ہار گیا جس کے بعد کُل تعداد 8 ہوگئی،کورونا سے کےپی کےمیں سب سےزیادہ ہیلتھ کیئرورکرزمتاثر ہوئے ہیں اور ان کی تعداد103ہے۔