Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2020 01:58pm

پنجاب: ڈاکٹرز کی تنخواہ میں کٹوتی

پنجاب میں ڈاکٹرز کی تنخواہ تو نہ بڑھی البتہ کورونا ریلیف فنڈ کیلیے کیلئے دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

پنجاب میں جہاں سرکاری افسران کی تنخواہ سے کورونا فنڈ کی مد میں دو دن کی تنخواہ کاٹی گئی وہاں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں سے بھی دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے جنگ کر رہےہیں ، انہیں اضافی تنخواہ دینے کے بجائے دو دن کی تنخواہ کاٹ لی جبکہ  پنجاب حکومت نے حکومتی فنڈ میں سے 10 کروڑ روپے وکلاء کو دے دئیے جو کہ ڈاکٹروں سے سراسر ناانصافی ہے۔

اس بارے میں پنجاب حکومت  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بار  کو گرانٹ ان وکلاء کے لئے دی گئی ہے جو لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں پر تعینات ڈاکٹروں کے لئے وزیراعلی عثمان بزدار پہلے اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Read Comments