پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی کی قانونی ٹیم کے متعلق سچائی بیان کی ہے، کرکٹ بورڈ ان کے ریمارکس کا نوٹس لے۔
شعیب اخترکے پی سی بی کی لیگل ٹیم پر وار، قانونی مشیر تفضل رضوی کو نالائق قرار دیا تاہم اُن کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ملنے کے بعد یونس خان اسپیڈ اسٹار کے حق میں بول پڑے۔
سابق کپتان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ معاملے پر شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں، انہوں نے جو کڑوا سچ بیان کیا ہے اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی ان ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔
تفضل رضوی نے معاملے پر شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔