معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ نظام کو موثر بنانے کیلئے کام جاری ہے۔
معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ ، کورنٹائن اینڈ سرویلنس سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
وہ کہتے ہیں حکومت ٹیسٹنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کی حکمت عملی پر تیزی سے کام کر رہی ہے ، 14 ٹیمیں پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد میں بطور پائلٹ کام کریں گی۔
معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے اسلام آباد میں قائم ٹی ٹی کیو اینڈ سرویلنس سنٹر کا دورہ کیا جس میں ڈی ایچ نے ٹیسٹنگ ٹریکنگ کورنٹائن کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ منصوبے پر عمل کرنے کے لیے پائلٹ منصوبہ کی نگرانی ڈاکٹر زعیم کریں گے 14ٹیمیں پورے اسلام آ باد میں بطور پائلٹ کام کریں گی جو ایک حوصلہ افزا کام ہے۔
معاون خصوصی صحت نے مزید بتایا کہ ابھی تک 1509سے زاید کونٹیکٹ ٹریس کیے ہیں جن میں سے 37پوزیٹو آئے ہیں ۔۔تشکیل کردہ ٹیمیں تشخیص کے بعد قرنطینہ میں رکھ رہی ہیں ،تاہم زیادہ تر ہوم آئسولیشن کی پریکٹس کی جا رہی ہے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت زیادہ کیسز سامنے آنے والے علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جا سکے گا ،انکا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔