سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس سمیت تمام دیگر جلسے جلوس پرپابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
رمضان میں تمام جلسے جلوس پرپابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔