کراچی: منگل کے روز ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مظفر آباد سٹی میں 25 اور ائیر پورٹ پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کوٹلی میں 12، راولاکوٹ میں 09، گڑھی دوپٹہ میں 05، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد 05)، مری میں 13، اسلام آباد (گولڑہ 14، سیدپور اور زیروپوینٹ 07، بوکرا05)، سیالکوٹ میں 03، گجرات میں 02، جہلم میں 01، بالاکوٹ میں 10، کاکول میں 08، مالم جبہ میں 06، دیر میں 05، سیدوشریف میں 02 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 47 جبکہ سکرند اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔