ترک تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی نے آغاز ہی میں مقبولیت کی سیڑھی پر پہلا قدم رکھ گیا ہے۔
ترک تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی کی اردو ڈبنگ میں پہلی قسط نے دھوم مچادی ہے ، گزشتہ روز اسکی پہلی قسط وزریراعطم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کی گئی تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت کے بعد شہریوں کو اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار تھا۔
پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ہی ارطغرل پاکستان میں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں تھا۔
پہلے ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عوام اس ڈرامے کو دیکھ کر اسلامی تاریخ سے آگاہی حاصل کرسکیں گے۔
ترکش ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کو حاصل ہونے والی فتوحات کے گرد گھومتی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اس ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کے خواہشمند تھے جس کے بعد اس کی اردو زبان میں ڈبنگ شروع کی گئی تھی۔