Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2020 03:13pm

رمضان میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی انٹری ۔ سبزی ، پھلوں سمیت اشیا خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔  یوٹیلی اسٹور سے چینی غائب ہوگئی۔

 شہری حکومتی ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی اشیا کے معیار پر شکوہ بھی کر رہے ہیں۔

رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنا معمول بن گیا، سبزی ، پھلوں سمیت اشیا خورد نوش کی قیمیوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے،  ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلی اسٹورز سے چینی غائب ہوگئی۔

 ماہ مبارک میں پھلوں، مشروبات، گوشت کیساتھ ساتھ اشیا خورد نوش کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔  ہر کوئی چاہتا ہے کہ طرح طرح کے پکوان دسترخوان کی زینت بنیں۔

تاہم کورنا وائرس اور مہنگائی نے خواہش پر پانی پھیر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے پسند کی قوت خرید نہیں رہی۔

یوٹیلی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکج پر عملدرآمد تو جاری ہے تاہم چینی مل نہیں رہی اور کچھ اشیا کا معیار بھی اچھا نہیں۔

دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کا زمہ دار منڈی والوں کو قرار دیا ہے۔  شہری اسے تاجروں کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read Comments