شوگر انکوائری کمیشن پر شہباز شریف کی تنقید پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے تین ہفتے کی مہلت مانگی ہے، مہلت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ صدر نے کل خط میں تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ علما نے بیس نکات پر عمل کرنے کی کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے مساجد انتظامیہ اپنا رول مزید مؤثر بنائے گی، مساجد کو متاثرین میں اضافے کی وجہ نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے شوگرانکوائری کمیشن پرشہبازشریف کی تنقید مسترد کردی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کمیشن کومہلت دینے،نہ دینے کافیصلہ کابینہ کرے گی۔