چین میں صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔
کورونا کیسز اور اموات میں واضح کمی آنے لگی صرف دو کیسزرپورٹ ہوئے، تاہم فلپائن اور ملائیشیا میں کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی۔
چین میں لاک ڈآؤن ہٹنےکے بعد صورتحآل میں مسلسل بہتری جاری ہے۔
چوبیس گھنٹوں کےدوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ وائرس کےصرف دو کیسزرپورٹ ہوئے۔
جاپان نے وائرس کےباعث اپنی معیشت کوانتہائی کساد بازاری کے حوالے سےخبردار کردیا ہے ۔
جنوبی کوریانےاقدامات کےتحت ملک کے تمام گھرانوں کومالی امداد دینے کااعلان کردیا ۔
انڈونیشیا میں آج سے فضائی اوربحری سفر پرعارضی پابندی عائد کی جارہی ہے۔
فلپائن نےمنیلا سمیت دیگرحساس علاقوں میں لاک ڈاؤن کوپندرہ مئی جبکہ ملائیشین حکام نے ملک میں مزید دو ہفتوں تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔