عالمی ادارہ صحت نے کورونا کا مزید پھیلاو پاکستان میں روکنے پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نےخطرے کی گھنٹی بجا دی اور ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان میں جولائی تک دو لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ معیشت کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ وائرس کا زیادہ پھیلاؤ پنجاب اورسندھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی۔