Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 03:48pm

آئندہ پندرہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم قرار

آئندہ پندرہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ پندرہ روز بہت اہم ہیں لہذا عوام گھروں میں رہیں اور اسے ہی عبادت گاہ بنا لیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جس اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں ٹریک، ٹریس اینڈ کوارنٹین یعنی ٹی ٹی کیو کی حکمتِ عملی کے ذریعے صرف ان ہاٹ اسپاٹس کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ جہاں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دعا ہے رمضان کی برکت سے پاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے، آرمی چیف نے رمضان میں سول اداروں سے مل کر تمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے تمام فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو خراج تحسین پیش کیا اور علمائے کرام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تافتان، طورخم، چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں۔

Read Comments