وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی اور دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کی۔