Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2020 04:04pm

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر10 ہزار 76 ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دس ہزار چھیتر ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد دو سو بارہ ہوگئی۔ آج بھی سترہ افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دس ہزار چھہتر ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب میں چار ہزار تین سو اٹھائیس افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

سندھ میں تین ہزار تین سو تہتر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایک ہزار تین سو پینتالیس مریض سامنے آچکے ہیں۔

 اس سے قبل پشاور میں کورونا کے وار جاری ہیں کورونا کے مثبت کیس آنے پر کچی محلہ سمیت شہر کے باون مقامات سیل کر دیئے گئے لیکن  ضلعی انتظامیہ کے تاخیری حربوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔

پشاور کے علاقہ کچی محلہ میں کورونا کا پازیٹیو کیس آنے پر علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔تاہم اہل علاقے کے مطابق ضلعی حکومت نے معاملے کی طرف توجہ دینے میں دیر کر دی۔

 

Read Comments